• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن، فٹ بال گراؤنڈ میں وکلاء کے 70 چیمبر مسمار

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے دی جانے والی مہلت کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے گزشتہ رات آپریشن کیا ۔فٹ بال گراؤنڈ میں موجود 300سے زائد چیمبرز میں سے 70کے قریب کو مسمار کر دیاگیا۔ بار کی طرف سے فٹ بال گراؤنڈ میں تعمیر کردہ لیڈی بار روم اور جم بھی سی ڈی اے نے گرا دیا ۔لیڈی بار روم اور جم کا افتتاح چار ماہ قبل وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل ذوالفقار عباسی نے کیا تھا ۔سی ڈی اے نے فٹ بال گراؤنڈ سے چیمبرز خالی کرنے کے آخری نوٹس دو روز قبل آویزاں کئے۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس چیمبرز کے باہر آویزاں کئے گئے۔

تازہ ترین