ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور ملک آصف رفیق رجوانہ، بیرسٹر کاشف رفیق رجوانہ نے سابق ایم این اے شیخ محمد رشید کے بیٹے شیخ سعید کی وفات پر ان کے بھائیوں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، شیخ مصور اور مرحوم کے بیٹوں شیخ عاصم سعید، شیخ احمد سعید سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ مرحوم شیخ سعید کی وفات ایک بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر وجمیل اور مرحوم کی مغفرت عطاء فرمائے۔