• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سافٹ بال میں ترقی کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ

کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدت کیلئے عمر سعید پیٹرن اور ڈاکٹر فرحان عیسی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے یونین کلب میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد ذیشان مرچنٹ نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے دیگر عہدیداران میں مراد حسین ، سنیئر نائب صدر، علی رتادا، عباس مرچنٹ نائب صدور، جنرل سیکریٹری کیلئے فراز اعجاز، جوائنٹ سیکریٹری شیراز آصف، سیکریٹری فنانس اسامہ بن شجاع اورایسوسی ایٹ سیکریٹری کیلئے عبدالسبحان کے نام شامل ہیں شہزاد احمد چیئرمین امپائرنگ، شاہدآفتاب چیئرمین کوچنگ اور کامران منیر چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے۔ 

کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے نومنتخب پیٹرن عمر سعید کا کہنا تھا کہ کراچی سافٹ بال کی نرسری ہے شہرمیں سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول، کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر مزید فروغ دیا جائے گا، صدر کراچی سافٹ بال ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بیرون ممالک ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین