• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میجر جنرل (ر) محمد طارق حلیم سوری کراچی ہاکی کے نئے سرپرست

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈومیسٹک ویژن کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی سیریز کے فاتحین اور آل سندھ موئن جو ڈارو انٹر کلب چیمپیئن شپ لاڑکانہ میں فاتح ٹیم،یوتھ ہاکی کلب کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد طارق حلیم سوری تھے جو کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے سرپرست اعلی بھی منتخب ہوگئے،تقریب میں کوچ قومی ہاکی ٹیم سید سمیر حسین، کاشف جواد، حنیف خان نے بھی شرکت کی۔ 

 مہمان خصوصی میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد طارق حلیم سوری نے کے ایچ اے کے سابق سرپرست اعلی ایڈمرل عارف اللہ حسینی کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے پلیٹ فارم سے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

سید سمیر حسین نے کہا کہ سیکرٹری کے ایچ اے و کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف حیدر حسین مثبت انداز میں کراچی ہاکی کیلئے بہترین کام کررہے ہیں ، اس موقع پر ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد جنید اور ابوذر امراؤ نے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ کی جانب سے مہمان خصوصی میجرجنرل رمحمد طارق حلیم سوری کو گلدستہ پیش کیا.ان کے ہمراہ سابق کپتان حنیف خان ، گلفراز احمد خان ڈاکٹر ایس اے ماجد ،اعجازالدین ، ​​جاوید اقبال ، ریاض الدین، ​​زاہد محمود ،ماجد رفیق ،محسن علی خان ، راجہ انور ، فرخ بدر ,ڈاکٹر ظہیر خان ،ڈاکٹر ثمر ، ڈاکٹر محسن دیگر آفیشلز بھی موجود تھے.

تازہ ترین
تازہ ترین