• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ  فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔

تازہ ترین