• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ بٹ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہشمند

معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے جانے کا فیصلہ کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک اسٹوری میں کہا کہ کاش وہ بھی فیصل ایدھی کے ساتھ فلسطین جا سکتیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ آج سوچ رہی تھیں کہ فلسطین کے ویزہ کیلئے درخواست دیں تاکہ وہاں جا کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کرسکیں۔

رابعہ بٹ نے مداحوں سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی کہ اگر وہ اس تناظر میں ان کی کوئی مدد کرسکیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین