پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا اور ویزے کی درخواست جمع کرادی۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاونڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں۔
فیصل ایدھی نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اسلام آباد میں ایدھی فاونڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواوں کی زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مصر کے راستے فلسطین جائیں گے،مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دےرہے ہیں، دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے،ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے، فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کافیصلہ وہاں پہنچ کراور صورتحال کےمطابق کریں گے۔