• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل اسلحہ ڈیل پر ایرانی وزیرخارجہ کا ردعمل

امریکا کےاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ دینے کی منظوری پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ردعمل دے دیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہورہی ہے، امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئےاسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کا معتدل ترین ممکنہ بیان رکوادیا، دنیا اسرائیل اور اسکے حامیوں کے بدصورت چہرے دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نےاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق کانگریشنل ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کواسرائیل کو اسلحہ کی کمرشل فروخت سےمتعلق 5 مئی کو نوٹی فائے کردیاگیا تھا.

امریکی کانگریس کے پاس نوٹیفکیشن موصول ہونےکےبعداعتراض کیلئے15 دن کا وقت ہوتاہے تاہم امریکی لاءمیکرز کی جانب سےاسرائیل اسلحہ ڈیل پر اعتراض متوقع نہیں ہے۔


ترجمان امریکی دفترخارجہ نے خبر پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہاہے کہ فیڈرل قانون کےتحت انہیں اسلحہ کی کمرشل سیل سےمتعلق عوامی سطح پربیان دینےکی اجازت نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد پرگہری تشویش ہے،پائیدار امن کےقیام کیلئے کام کر رہےہیں۔

تازہ ترین