سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ہاتھ پہلے ہی خون سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ انہیں مزید گندا کرنے جارہے ہیں۔
فاطمہ بھٹو غزہ میں جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کے باوجود امریکا کی اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دینے پر برہم ہوگئیں۔
فاطمہ بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صحافی جیکولین آلمانی کے امریکا کے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دینے کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔