• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گرد کا طوفان اور بارش، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق


کراچی میں گرد و غبار کے طوفان اور بارش کے بعد شہر میں مختلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کئی دن کی تیز گرمی کے بعد کراچی میں گرد و غبار کا طوفان آگیا، تیز ہوائیں چلیں اور کالے بادل چھاگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوئی، اس دوران مختلف حادثات بھی رونما ہوئے جن میں ایک بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


دوسری طرف راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال پر لگا بورڈ گرگیا، جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر آئی آئی چندر یگر روڈ پر قائم بلند عمارت کی بیرونی دیوار کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گرا، خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین