• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسم اچانک بدل گیا، محکمہ موسمیات کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے


کراچی میں موسم اچانک ہی بدل گیا، گرد و غبار کا طوفان آیا اور کالے بادل چھاگئے۔

کراچی میں موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، دن میں اندھیر ے کے مناظر نظر آنے لگے۔

نارتھ کراچی، معمار، سپرہائی وے پر گرد و غبار کا طوفان تیز رہا، سرجانی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔


شہر میں دن کے وقت پارا 41 ڈگری پر تھا جو یک دم نیچے آگیا، حب میں تیز بارش ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق گرمی سے تھنڈر سیلز بنے ہیں، آج موسم میں کچھ بہتری آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پارا 36 تا 38 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بیان دیا تھا کہ سمندری طوفان کے کراچی میں اثرات نہیں ہیں۔

تازہ ترین