• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان کا مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب پر طنز کے تیر چلادیے۔

مریم اورنگزیب کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کنیزِ اول جھوٹی رام لیلا میں نئے شگوفے کا اضافہ کردیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران جماعت ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔


فردوس اعوان نے مزید کہا کہ چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ ان کے کے ڈکیت قائد ملک کو قرضوں میں ڈبو کرگئے۔

تازہ ترین