• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے سرکاری ریکارڈ ٹیمپر ہورہا ہے، اسی طرح بنی گالا ریگولرائز کیا گیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ انکوائری کے دوران 3 بار کا وزیراعظم نواز شریف گرفتار ہوسکتا ہے تو عمران خان کیوں نہیں؟


اس موقع پر ن لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے میں زلفی بخاری کو نوازنے کے لیے عمران خان کی ہدایات کا لیٹر موجود ہے۔

عطا تارڑ نے عمران خان کے میٹنگ منٹس بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیئے۔

تازہ ترین