• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ایما واٹسن نے چپکے سے منگنی کرلی؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

جادوئی کہانی پر مشتمل سیریز ’ہیری پوٹر‘ کی اداکارہ نے اپنی منگنی اور کیریئر ختم ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹوئٹ کے ذریعے انھوں نے اپنے تردیدی پیغامات کے ساتھ اپنے مداحوں کو کیریئر سے متعلق بھی حوصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میری منگنی ہوئی ہے یا نہیں، میرا کیریئر عارضی ختم ہوا ہے یا نہیں یہ تمام کِلک کے طریقے ہیں۔‘

انھوں نے وعدہ کیا کہ اگر ان کے پاس اپنی منگنی سے متعلق کوئی خبر ہوئی تو وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کچھ شیئر نہیں کر رہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ اسی طرح اس وبا کے دوران اپنے شب و روز گزار رہی ہیں جیسا کہ دیگر لوگ گزار رہے ہیں۔

انھوں نے اس طریقے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں اور پیاروں کا خیال رکھ رہی ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہ بننے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ 

تازہ ترین