فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کیلیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ملتان میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔
گوجرانوالہ میں صحافتی تنظیموں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سول لائن سے منیر چوک تک ریلی نکالی گئی۔
بہاولپور میں یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب کے سامنے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
بہاولنگر کے علاقے چشتیاں میں صحافتی تنظیموں نے بلدیہ چوک سے بخاری چوک تک ریلی نکالی۔
شکارپور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑوں شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔