جماعت اسلامی پاکستان نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
لوئردیر میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ 21 مئی کو اسلام آباد میں اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کے حق احتجاجی مارچ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ قرار داد منظور تو ہوگئی ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ وزیراعظم فلسطین سے متعلق قرار داد کے وقت قومی اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔
سراج الحق نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاید اُن کے ذہن میں اُس وقت فلسطینی مسلمانوں کی حمایت سے زیادہ اہم مسائل تھے۔