• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام محکمے تیز برسات سے نمٹنے کیلئے تیار، نالوں کی صورتحال بہتر ہے، ڈی ایم سی ایسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ تمام محکمے تیز برسات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، برسات کی پیش گوئی کو سامنے رکھتے ہوئے سپر نٹنڈنگ انجینئر سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجینئر سلمان الرحمٰن نے جمشید زون میں شاہراہ قائدین، ٹیپو سلطان روڈ، فوزیہ وہاب فلائی اوور اورنرسری فرنیچر مارکیٹ نالوں کا معائنہ کیا جو صفائی کے بعد رواں دواں ہیں،سید اظہر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کئی نالے بہتر صورتحال میں لائے جاچکے ہیں مزید بہتری لانے کے پیش نظر نالہ صفائی کے کام جاری ہیں، علاوہ ازیں گردوغبار کے طوفان کے بعد بلدیاتی امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا گیا جبکہ تیز بارشوں کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین