• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران اسپیکرز کا فلسطین کیلئے ملکر آواز اٹھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کو ٹیلی فون کیا جس میں فلسطین کی موجود صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے لئے مل کر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا،اسد قیصر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر اور رمضان المبارک میں فلسطینی شہریوں پر جارحیت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف او آئی سی ممالک کو خطوط لکھے ہیں، قومی اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔اسد قیصرنے کہا کہ ایران کا مسلم ممالک میں کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔تمام اسلامی ملکوں کو مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لئے رہنما اصول اور تجاویز مرتب کرنا ہوں گی، اسد قیصر نے ہم منصب کو اقتصادی تعاون تنطیم کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تازہ ترین