لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نئی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میں دستور جماعت کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کی تشکیل نو کی ہے ۔ پنجاب سے ڈاکٹر وسیم اختر ، شیخ عثمان فاروق ، ذکر اللہ مجاہد ، حافظ سلمان بٹ ، جاوید اقبال چیمہ ، سردار ظفر حسین خان ، سندھ سے ممتاز حسین سہتو ، حافظ نعیم الرحمن ، سید شاہد ہاشمی ، خیبر پختونخوا سے پروفیسر محمد ابراہیم ، صاحبزادہ ہارون الرشید ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صاحبزادہ طارق اللہ ، ڈاکٹر عطاءالرحمن ، صابر حسین اعوان اور بلوچستان سے بشیر احمد ماندئی مجلس عاملہ کے رکن ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اس کے صدر ہوں گے ، نائب امراءجماعت ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امرائے صوبہ بر بنائے عہدہ مجلس عاملہ کے رکن ہوں گے