راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی رنگ روڈ کی الائنمنٹ پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ نئی الائنمنٹ رینٹ سیکنگ اور کر پشن سے پاک ہو۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں اخراجات کے تخمینے کے ساتھ متبادل تجاو یز کو جلد از جلد پیش کیا جائے تا کہ اسی بجٹ میں ر ہتے ہوئے عوامی مفاد کے اس تر قیاتی پر اجیکٹ کو قلیل مدت میں مکمل کر کے لوگوں کے لئے آسانی پیدا کی جائے،کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے چیف سیکر ٹری پنجاب کو ویڈ یو لنک کے ذ ر یعے بر یفنگ د یتے ہو ئے کہا کہ ایسی تمام ترافوا ہیں بے بنیاد ہیں جن میں یہ تا ثردیا جارہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصو بے کو روک دیا گیا ہے ، اس منصو بے کو کر پشن کے تما م ترالزامات سے مبرا کر تے ہوئے مناسب تجویزکو منظورکیا جائے گا۔