• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز تھانوں کی تزئین و آرائش اور سہولیات فراہمی پر خرچ کئے جائینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ مالی سال 2021/22کو پنجاب پولیس نے پولیس سٹیشن کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس دوران پنجاب پولیس کو ملنے والے تمام ترقیاتی فنڈز تھانوں کی تعمیر و تزئین و آرائش اور ان میں جدید سہولیات اور وسائل کی فراہمی پر صرف کئے جائینگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت صوبے کے تمام شہروں میں مجموعی طور پر 444تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا جائے گااور تھانوں میں کمپیوٹرز، گاڑیوں اور دیگر الیکٹرانک سامان کے ساتھ درکار ہر سہولت اور وسائل کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب کونئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
تازہ ترین