• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندشیں لگانا اچھا نہیں لگتا، ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبار کھلے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ بندشیں لگانا اچھا نہیں لگتا، ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبار کھلے، تعلیمی ادارے کھلیں، طلباء کو امتحان دینے کا موقع ملے۔

اسد عمر نے ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ماس ویکسینشن سینٹر میں یومیہ 10 ہزار افراد کو ویکیسن لگائی جاسکے گی، اب تک ویکسینیشن کا اچھا تجربہ رہا ہے، کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں آئے۔

اسد عمر نے کہا کہ 46 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، ویکسینیشن کیلئے مہم کا آغاز کر رہے ہیں، اسلام آباد کو کورونا فری کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے ٹارگٹ کو جلد از جلد حاصل کریں گے، پاکستان کو نارمل حالات کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا ہے۔

 اسد عمر نے کہا کہ سیاسی لیڈر شپ سے بھی اپیل کروں گا کہ کورونا مہم کو لیڈ کریں، عید اچھی گزری، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی رہی، کورونا مہم کسی ایک پارٹی کی نہیں سب کی مہم ہے۔

تازہ ترین