اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نجانے مہمند ڈیم منصوبے کے نام پر کتنے ڈیم فولز بنیں گے ؟ ،پشاور میں مزدوروں کی ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر عمران صاحب کے اوران کے کارٹیلز، مافیاز اور اے ٹی ایمز کے کتنے اورگھر بنیں گے؟ ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی امانت، دیانت اور شفافیت سے شروع کئے گئے منصوبوں میں عمران مافیا کرپشن کا گند ڈال رہا۔