• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو آپس میں جوڑنے والے سرکاری اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے،شکور مری

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عبدالشکور مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہلو جیسے پرخطر علاقے میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور پاکستان سے محبت کا درس دینے والے سرکاری افسران کے مثالی کام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔کوہلو میں تعنیات سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری نے جب سے چارج سنبھالا ہے علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ جمعہ خان مری نے ایف سی ۔لیویز اور دیگر فور سز کے ساتھ ملکر نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا ہے بلکہ سماجی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہیں ۔کوہلو کا شمار ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے، ایسے ماحول میں عوام کو آپس میں جوڑنے والے سرکاری اہلکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضہ ہے تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے جذبہ حب الوطنی کو فروغ اور محدود وسائل میں نوجوانوں کی خدمت کرنے والی شخصیت پر سوشل میڈیا کے زریعے الزامات لگانے والے اپنے مفادات کیلئے شور مچارہے ہیں منفی پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
تازہ ترین