چیف کنزر ویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ ہزارگنجی چلتن نیشنل پارک میں تیندوے کا جوڑا دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیندوے کےجوڑے کو چلتن پارک میں محکمہ جنگلات کےگارڈز نے دیکھا۔
ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک تقریبا 20کلومیٹر دور کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے، ہزار گنجی چلتن پارک 27ہزار 421 ہیکٹرز پر محیط ہے۔
چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ ہزارگنجی پارک میں معدومی کےخطرے سے دو چار چلتن مارخور اور پہاڑی بکروں کی نسل بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارگنجی پارک میں اب تک 106اقسام کے پرندے،18اقسام کےمیمل جانور پائےگئے ہیں، چلتن ہزارگنجی پارک میں 125مختلف اقسام کے پودے اور درخت موجود ہیں۔