• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفانی چیتے کی نایاب نسل کو کئی خطرات لاحق ہیں، رپورٹ


جنگلی حیاتیات و نباتات کی ایک عالمی تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی چیتے کی نایاب نسل کو غیر قانونی شکار سمیت دیگر کئی خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، درجہ حرارت میں اضافہ برفانی چیتوں کی رہائشی مقامات پر اثرانداز ہوگا۔

برفانی چیتے سے متعلق ڈبلیو ڈبلیو ایف کی نئی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ برفانی چیتے کی سب سےزیادہ آبادی بھوٹان میں 76 فیصد ہے، پاکستان میں برفانی چیتےکی آبادی 24 فیصد، نیپال میں 19 فیصد ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے برفانی چیتے سے متعلق تحقیق پاکستان، چین، نیپال، بھوٹان، بھارت، منگولیا، تاجکستان میں کی گئی، برفانی چیتےکے70 فیصد سے زائد رہائشگاہیں غیردریافت شدہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ برفانی چیتےکی آبادی کی مکمل اورٹھوس معلومات 3فیصد سے بھی کم ہیں، برفانی چیتےکے رہائشی مقامات کی اکثریت 12 ممالک میں پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ایشیاء کے بلندوبالا پہاڑوں میں برفانی چیتوں کی تعداد4 ہزار ہوسکتی ہے، برفانی چیتےچترال، وادی پاسو، خیبر، وادی ہوپر، بالتورو گلیشیر میں پائےجاتے ہیں۔

تازہ ترین