پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیل کاٹی، کیا یہ ڈیل ہے، این آر او کون مانگ رہا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان آج بھی ان کے اور نواز شریف کے خلاف فائلیں ہی دیکھ رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال چور ڈاکو کرتے ہوئے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا جہانگیر ترین جانے اور پی ٹی آئی جانے۔ نون لیگ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔