• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل کی کیا بات ہوئی مجھےعلم نہیں، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل کی کیا بات ہوئی مجھےعلم نہیں، اپنے ذاتی کام کے لئے اٹارنی جنرل کے پاس آیا تھا۔

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل اور شہزاد اکبر سے مشاورت کے بعد بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قانون کے مطابق حدیبیہ پیپرز ملز کی دوبارہ تحقیقات ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز  ملز کیس میں ٹرائل نہیں ہوا، حدیبیہ کیس دوبارہ تب فائل ہوگا جب ٹھوس چیز سامنے آئے گی۔

علی ظفر نے کہا کہ جہانگیر ترین والی انکوائری پر جلد چیزیں سامنے آجائیں گی۔

ایک صحافی نے علی ظفر سے سوال کہا کہ کیا جہانگیر ترین کو ریلیف مل سکتا ہے؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس بارے میں مناسب نہیں کہ میں کمنٹ کروں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کے الزامات پر ایکشن لیتے ہوئے اسے روک دیا، رنگ روڈ سے متعلق حکومت کا اقدام قابل ستائش ہے، اس وقت ملک میں احتساب کا کلچر بن رہا ہے۔

تازہ ترین