ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی میزائل سے لیس ہیں۔
تہران میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج ہم نیا فلسطین دیکھ رہے ہیں جو میزائل سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہا ہے۔
حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل کی صنعتیں، ہوائی اڈے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کے حملوں نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل دیا۔
پاسداران انقلاب کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف فلسطینیوں کی اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کی عالمی سامراج کے خلاف جنگ ہے۔