راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ لطیف شہزاد نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ عدم پیروی اور ٹھوس شواہد نہ ہونے پر خارج کر دیا۔
مسلم لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی طرف سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے درخواست گزار کو ٹاک شوز اور عوامی اجتماعات میں ایفیڈرین اسمگلر‘ منشیات فروش اور چور جیسے القاب اور ناموں سے مخاطب کرکے میری عزت اور سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔