• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی اور ابوظہبی سے پشاور آنے والے مزید 50 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور(جنگ نیوز)دبئی اور ابوظہبی سے پشاور آنے والے مزید 50مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ کےمطابق 2 پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مسافر دبئی اور ابوظبی سےگزشتہ صبح پہنچے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں کورونا مثبت والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے پر ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین