صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں سفاکی کی انتہا بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم علی رضا نے بھائی علی حسن کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم علی رضا نے بھائی کو قتل کو کرنے کے بعد خود اپنی گرفتاری دے دی۔