• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہورمیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رہنما وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے ایوان وزیرِ اعلیٰ پہنچ گئے۔

جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کے اعزاز میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیرِ اعلیٰ میں ظہرانے کا اہتمام کر رکھا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ وفد میں شامل ہیں۔

عون چوہدری،نذیر چوہان اور زوار وڑائچ بھی اس 6 رکنی وفد میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کا یہ وفد ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کرے گے۔

تازہ ترین