سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر پھول تھامے اپنی نئی خوبصورت تصویر پرستاروں کیلئے شیئر کردی ہے۔
اداکارہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو خوش رکھنا اور ان سے جُڑے رہنا اچھی طرح جانتی ہیں۔
عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔
اس تصویر میں عائزہ خان مغربی طرز کا جامنی اور سفید رنگ کا لباس پہنے ہاتھ میں گلدستہ تھامے ایک خاص انداز کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ نے صرف دل والے ایموجی کا استعمال کیا ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بنی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں، وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔