اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔
اسد قیصر پر قائم 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وکیلِ صفائی عائشہ خالد نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔