• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کو گرفتاری کا خدشہ، ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی—فائل فوٹو

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی گرفتاری کے خدشے کے باعث ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں چوتھے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر عارف علوی پہلے 3 مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے، مقدمات کی تفصیلات سمیت دیگر معاملات آئینی بینچ دیکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید