پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سب سے پیاری عیدی اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے بارے میں بتادیا ۔
اداکارہ عائزہ خان نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنےشوہر اداکار دانش تیمور اور بچوں کی نئی خوبصورت تصویریں شیئرکی ہیں ۔
اداکارہ نے بیٹی حورین تیمور اور بیٹے ریان تیمورکی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سب سے پیاری عیدی۔‘
عائزہ خان نےفیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری چھوٹی چھوٹی سی خوشیاں !‘
اداکارہ نےزندگی کی خوبصورت چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ’الحمداللّٰہ‘
عائزہ خان سوشل میڈیا پر اکثر ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اپنی تڈاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جوکہ ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں ۔
اس کے علاوہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کام کے حوالے سے اپنے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں۔