• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی پنوں کو بالی ووڈ میں پہلی فلم کیسے ملی؟

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی فلم سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا انہیں بالی ووڈ میں پہلا بریک پریتی زنٹا کی بدولت ملا، بغیر آڈیش کے فلم ملنے پر میں نے خدا کا شکر ادا کیا۔کیونکہ میں نے اداکاری کی باقاعدہ کوئی تربیت نہیں لی جو بھی سیکھا سیٹ پر ہی سیکھا۔

تاپسی پنوں جنہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم، اداکاری اور فلم انڈسٹری سے متعلق لب کشائی کی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم 2013ء میں ’چشم بددور‘ نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں نے2010ء میں تلگو فلم جھومماندی نادم سائن کی جبکہ بالی ووڈ میں کام کا آغاز 2013ء میں کیا۔

تاپسی پنوں کی تامل فلم ’اڈو کل لم‘ نے 6 نیشنل ایوارڈ جیتے تھے، انہوں نے کیا مجھے اگر فلم میں کردار کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی تو اس فیلڈ میں زیادہ عرصہ نہ چل پاتی۔

انہوں نے کہا کہ میں پریتی زنٹا جیسی لگتی تھی، اس لیے مجھے بالی ووڈ میں بریک مل گیا بصورت دیگر میں بری طرح ناکام ہوجاتی۔

تاپسی پنوں نے کہا کہ اب کیوں کہ میرے کام میں دلچسپی لی جاتی ہے اور اسے وقعت دی جاتی ہے، اس لیے میں سال میں یکساں کردار کی 4 فلمیں نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک خاتون اداکارہ ہوں، کاش میں بھی سال میں ایک فلم کا عیش و آرام حاصل کرپاتی، لیکن میں یہ سمجھتی ہوں کہ سال میں ایک فلم سے معاملات زندگی نہیں چلائے جاسکتے۔

تازہ ترین