• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کیا ہاتھیوں کا یہ خاندان واقعی انسانوں کے لیے فِٹ فیملی کی عمدہ مثال ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہاتھی کے خاندان کے جنگل میں مارننگ واک سے لطف اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہے۔

جمعے کو سوشل میڈیا پر ہاتھیوں کے خاندان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا اور جم کر تعریفیں کی۔

بھارتی فارسٹ سروسز کے پروین کسوان نے سوشل میڈیا پر 2 منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، جسے چند ہی گھنٹوں میں 6 ہزار سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

پروین نے ویڈیو کا کیپشن ’ایک بڑا اور موٹا خاندان صبح کی واک پر، جو خود صحت مند اور توانا رکھنا چاہتے ہیں‘رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی جنگل میں گھوم رہے ہیں، اس دوران بڑے ہاتھی اپنے چھوٹوں کی حفاظت کرتے نظر آتے ہیں۔

اس دوران ایک بچہ ہاتھی ایک چھوٹے تالاب کے قریب پانی پینے کے لیے رکا اور اُس نے اپنی پیاس بجھائی۔

ہاتھیوں کی فیملی کی اس مختصر سے ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے حیرت سے دیکھا اور اس پر ہزاروں لائیک اور کئی خوبصورت تبصرے کیے۔

ایک صارف نے ہاتھیوں کےخاندان کو سلامتی کی دعا دی تو دوسرے نے تبصرے میں کہا کہ ’یہ موٹے رہیں یا پتلے ہوں، لیکن انہوں نے بھائی چارے کے طور پر رہنے کا تصور پروان چڑھایا جو ہم انسان نظر انداز کرچکے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فٹ فیملی کی عمدہ مثال ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین