چمن(نامہ نگار، جنگ نیوز ) چمن میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی اسرائیل مخالف ریلی پر بم حملے میں 7 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکے میں پارٹی رہنماءمحمد حنیفیاء حنفی اورانکے بھائی سمیت 7 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے، چمن کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل جنرل تھریٹ الرٹ کئی دنوں سے موجود تھا انہیں آگاہ کیاگیا تھا، قائدین اور ریلی کو سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق دھماکہ چمن کے بوغرہ روڈ شہید ساجد خان مہمند چوک پر اس وقت ہوا جب جمعیت نظریاتی کے مرکزی سنیئر نائب امیر مولانا قادر لونی اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب مکمل کر کے اپنی گاڑی میں واپس جا رہے تھے۔
دھماکے سے متعدد گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے مولانا قادر لونی کو نشانہ بنایا جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر پولیس اسکواڈ میں سول اسپتال پہنچایا بعد میں فوری طور پر پارٹی رہنما کے گھر منتقل کیاگیا۔