تیسرے ایشیا کبڈی کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ایران کو 22کے مقابلے میں 47پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔
پی او ایف اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے تیسرےایشیا کبڈی کپ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔
ہاف ٹائم تک پاکستان نے ایران کے 12پوائنٹس کے مقابلے میں 29پوائنٹس کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی تھی ۔میچ کے اختتام تک پاکستان نے ایران کو 22کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبیداللہ کمبوہ،شفیق چشتی،عاطف چوہدری اور علی بٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ آج سری لنکا کیخلاف کھیلے گاجبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔