اسلام آباد(جنگ نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو عشائیہ دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے 24 مئی کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عوامی نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔