• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان اور عید کے اخراجات، بینکوں سے 393 ارب روپے نکلوائے گئے

اسلام آباد(اے پی پی)رمضان المبارک اور عید کے اخراجات کے لیے بینکوں سے 393 ارب روپے نکلوائے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال رمضان المبارک کے اخراجات اور عید کی خریداری کے لیے بینکوں سے 291 ارب روپے زیادہ نکلوائے گئے ہیں۔ گزشتہ سال رمضان سے دو ہفتے قبل اور رمضان کے ایک ہفتہ میں (مجموعی طور پر تین ہفتوں) کے دوران بینک ڈیپازٹس سے 102 ارب روپے نکلوائے گئے تھے ۔

تازہ ترین