• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں پھانسی،ملتان میں مجرم کو 15 سال سزا

Hanged In Sargoda 15 Years Of Offender Punishment In Multan
سرگودھا میں قتل کے مجرم کو آج ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی،مجرم اصغر علی نے جائیداد کے تنازع پر 3 خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کیا تھا۔ملتان میں چندہ جمع کرنے والے شخص کو 15 سال سزا کا حکم دے دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل حکام کے مطابق قتل کے مجرم اصغر علی کو آج صبح ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا ،گزشتہ روز مجرم کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروا دی گئی تھی ۔مجرم نے جائیداد کے تنازع پر 2007 میں خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا تھا، مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔

ملتان میں کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے والے شخص کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15 سال 6 ماہ کی قید کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔

ملتان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تنظیم کے لئے چندہ جمع کرنے کے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف جاوید کو 15 سال 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی اور اس پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ ملزم کے خلاف 2005ء میں 11 ایف کے تحت تھانہ سی ۔ ٹی ۔ ڈی لاہور میں مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین