وزیراعظم نواز شریف 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے ، جس کے دور ان مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے، دورے دوران عوامی اجتماع سے خطاب اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔