ملتان میں ہومیو پیتھک اتائی ڈاکٹر کی دوا سے 3 بہن ، بھائی جاں بحق ہو گئے ، اتائی ڈاکٹر کا کلینک پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے منظور شدہ تھا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں غیر معیاری دوائی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ملتان میں اتائی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، دو روز کے دوران تین بہن بھائی اتائی کی دوا سے چل بسے۔
بچوں کے والد نےتینوں بچوں کو کھانسی ہونے پر اتائی کی دوا پلائی تھی، ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوا، بچی اسپتال لےجاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی، تیسرے بچے کا انتقال آج ہوا۔
پولیس نے اتائی کا کلینک سیل کردیا جبکہ وزیراعلی پنجاب نے کمشنر ملتان ڈویژن او رسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری دوائی دینے والے اتائی کو گرفتار کر کےکلینک سیل کردیا گیا۔