شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ میں گرمی کی شدت اورآپریشن تھیٹر کا ائرکنڈیشنر خراب ہونے سے لیڈی ڈاکٹر تھیٹر میں ہی آپریشن کرنے سے چند منٹ قبل بے ہوش ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شیخ زید وومن اسپتال کے آپریشن تھیٹر کا ائرکنڈیشنر کافی دنوں سےخراب تھا ۔
آج ایک ایمرجنسی آپریشن سے چند منٹ قبل گرمی کی شدت سےلیڈی ڈاکٹر اچانک بےسدھ ہو کر گر گئیں تو انہیں انکی ساتھی ڈاکٹروں نے سہارا دے کر ایک بنچ پر بٹھا کر طبی امداد دینے کی کوشش کی۔
ساتھی ڈاکٹرز نے واقعہ کی ویڈیو بنالی، وڈیو میں بےہوش ڈاکٹر کی غیر ہوتی حالت کو دیکھاجا سکتاہے
وڈیومیں دیگر لیڈی ڈاکٹرز سخت گرمی میں ایئرکنڈیشن خراب ہونے کی باتیں کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشفاق سومرو کے مطابق آپریشن تھیٹر میں لائن میں خرابی کی وجہ سے اے سی نہیں چل رہا تھا۔ واقعہ کل کا ہے، اب صورتحال معمول کے مطابق اور اے سی چل رہے ہیں۔
بجلی کی لائنوں کے دوبارہ معائنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔