مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی اور ان کے عہدے کی سپریم کورٹ کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کی اپنی کوئی سیاسی، قانونی حیثیت نہیں وہ دوسروں کو قانونی مشورے نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے لگائے الزامات میں سے ایک روپیہ سرکاری خزانے میں اب تک نہیں آیا ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ انتقامی کارروائیوں پر آنے والے سرکاری خرچ کی تفصیل عوام کے سامنے لائیں گے۔
اُن کاکہنا تھا کہ تفصیل سامنے آنے پر قانونی معاونت کی ضرورت عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا شہزاد اکبر کی اپنی اور ان کے عہدے کی سپریم کورٹ کے مطابق کوئی قانونی حیثیت نہیں۔