• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام آدمی کو ریلیف دینا میرا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینا ان کا مشن ہے۔

ایک بیان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگلے بجٹ میں غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 50 ارب سے زائد کورونا ٹیکس ریلیف دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی بجٹ میں کورونا ٹیکس ریلیف جاری رکھا جائے اور مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کم سے کم اور سہولتیں زیادہ سے زیادہ کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید