عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اس تاثر کو رد کردیا ہےکہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر چھوٹی سیاسی جماعتوں نے بڑی جماعتوں سےا پنی بات منوالی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ چھوٹی جماعتیں بھی متفق ہیں کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے لیکن وہ تحریری طور پر استعفے کے مطالبے کے حق میں نہیں تھیں۔